• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی دھمکیاں، سیا ہ فام کھلاڑیوں کا گھٹنوں کے بل بیٹھ کر احتجاج

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور سیاہ فام کھلاڑیوں میں تنازع شدت اختیار کر گیا، صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد فٹبال کے اسٹارز سیاہ فام کھلاڑیوں نے لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں میچ سے قبل گھٹنوں کے بل بیٹھ کر احتجاج کیا، نسلی تعصب کی نئی بحث چھڑ گئی۔

ٹرمپ کی دھمکی کے ردعمل میں سیاہ فام کھلاڑیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کر دیا اورگھٹنے کے بل بیٹھ کر بھرپور احتجاج کیا۔

protest-against-trump02

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ دو دن قبل سیاہ فام فٹ بالرز پر خوب برسے اور ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے والے پلیئرز کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کیے ۔

ٹرمپ کے بیان سے سیاہ فام نیشنل فٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں کے جذبات بھڑک اٹھے، جس کے بعد کھلاڑیوں نے قومی ترانے کے دوران ایک گھٹنے کے بل بیٹھ کر بھرپور احتجاج کیا۔

باسکٹ بال اسٹار اسٹیفن کوری نے امریکی صدر کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ ٹرمپ کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔

تازہ ترین