• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تھری ایڈیٹس‘ کا ملی میٹر ’سینٹی میٹر‘ بن گیا

The Millimeter Three Idiots Became Centimeter

فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں ’ملی میٹر‘ کا کردار ادا کرنے والے ننھے من موہن کی نئی تصاویر اس وقت انڈین میڈیا میں زیربحث ہیں۔

 

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ نے باکس آفس پر بھرپور کامیابی حاصل کی۔

فلم میں عامر خان، شرمن جوشی، مادھوان اور کرینہ کپور نے اہم کردار ادا کیے تھا جب کہ فلم میں ایک کردار ’ملی میٹر‘ کا بھی تھا جسے کم عمر اداکار من موہن عرف ’ملی میٹر‘ نے کیا تھا اور خوب شہرت حاصل کی۔

ملی میٹر کا اصلی نام راہول کمار ہے اور انہوں نے فلم میں کالج ہاسٹل میں کام کرنے والے بچے کا کردار کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ کے وقت ’ملی میٹر‘ کی عمر محض 13 سال تھی۔

راہول کمار نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور کئی بالی وڈ فلموں ’دی بلیو امبریلا‘ ، ’اوم کارا‘، ’دی تھیف‘ اور ’جینا ہے تو ٹھوک ڈال‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے مگر اس کی حقیقی پہچان ’تھری ایڈیٹ‘ ہی بنی۔

راہول کمار اداکاری کے ساتھ ساتھ بہترین گلوکار بھی ہیں اور کئی کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ صرف یہی نہیں وہ کئی برانڈز کے اشتہارات میں بھی کام کرچکے ہیں۔

تصویروں دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ فلم ’تھری ایڈیٹس‘‘ کا ’ملی میٹر‘ اب سینٹی میٹر بن گیا ہے۔

تازہ ترین