• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دینا چاہیے: سراج الحق

Do Not Be Given Opportunity To Politician Became Political Martyr Siraj Ul Haq

جماعت ِ اسلامی کےامیر سراج الحق نےبھی قبل از وقت انتخابات کی تجویز کی مخالفت کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کسی ایک جماعت نہیں بلکہ تمام جماعتوں کی مرضی سےہونے چاہئیں، کسی کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دیا جانا چاہیے۔

جماعت ِ اسلامی کے امیرسراج الحق نے منصورہ لاہورمیں جماعت کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اگراب ہوگئے تو حکومت کہےگی کہ انہیں مدت پوری نہیں کرنےدی گئی، وگرنہ وہ آسمان سے تارے توڑ لاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پارلیمنٹ میں کمیٹی بنائی مگر سینیٹ میں اصلاحات کو مشکوک بنا دیا، ایک فرد کے لیے ترامیم بادشاہت میں ممکن ہیں، جمہوریت میں نہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ نااہل شخص کوسیاسی جماعت کا سربراہ بنانا عدالتی فیصلوں پر شبِ خون مارنے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین