• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشعال کیس، سرکاری وکلاء کا عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ

Mashal Murder Case Government Lawyer Visits Khan Abdul Wali Khan University On

عبدالولی خان یونیورسٹی کے مقتول طالب علم مشعال خان کے کیس کی پیروی کرنے والے سرکاری وکلاء کی ٹیم نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور شواہد کا جائزہ لینے کے علاوہ عینی شاہدین سے بھی ملاقات کی۔

مشعال قتل کیس کی پیروی کرنے والے سرکاری وکلاء کی 3 رکنی ٹیم نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا۔

ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر پراسیکیوشن ظفر عباس مرزا نے کی، جس نے جائے وقوع اور مشعال خان کے کمرے کا معائنہ کیا۔

ٹیم نے اس کمرے کا دورہ بھی کیا جس میں مشعال خان نے خود کو بچانے کے لیے پناہ لی تھی۔

ٹیم نے ڈی آئی جی مردان کے دفتر میں 25 گواہوں اور عینی شاہدین سے بھی ملاقات کی۔

مشعال قتل کیس کے گواہوں کو 27 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، کیس کے 61 گواہوں میں سے 7 پہلے ہی عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین