• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا :مقبوضہ کشمیر میں قابض فوجی مظالم کے بینرز آویزاں

Banners Posted In Genevia In Favour Of Kashmiris

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اورکشمیریوں کے حق میں بینر زلگ گئے۔

پبلک ٹرانسپورٹ پر لگنے والے ان بینرز میں امن کی علامت فاختہ کی زبان سے اقوام عالم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور وہاں قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

 یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے حوالے سے جنیوا میں لگنے والے بینرز نے اندرون ملک تشویش کو جنم دیا تھا ۔، تاہم جنیوا میںیہ ایک کمرشل ایکٹیویٹی ہے ،جو پیسے لگائے گا ،اپنا مدعا بیان کر لے گا ۔مقامی آبادی پر ان بینرز کے حقیقت میں کتنے اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ ایک قابل تحقیق بات ہے۔

حریت کانفرنس کے وفد میں شامل الطاف وانی نے روزنامہ جنگ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور ہمارے ساتھ پاکستان ہر متعلقہ فورم پر اپنی بات پوری شدت سے رکھ رہے ہیں،لیکن ہم انڈیا کی طرح بے دریغ پیسہ خرچ کرنے کی پیروی نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین