• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شخص نے 4.75سیکنڈمیں کنکریٹ بلاکس تڑوا کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کا مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے ترکی کے اس فولادی شخص کی مہارت کی داد دینے پڑے گی جواپنے جسم پر کئی کلو وزنی کنکریٹ کے سلیب رکھے ہوئے ہے بلکہ اُنہیں بھاری بھرکم ہتھوڑے سے تڑوانے کا مظاہرہ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ترکی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے ماہر کھلاڑی نے اپنے فولادی جسم پر 16کنکریٹ بلاکس رکھے اور اُنکے بلاکس کو 6.35کلو وزنی ہتھوڑے سے صرف 4.75سیکنڈ میں تڑوا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی خاتون نے 30.4سیکنڈ سے قائم کیا تھا۔

تازہ ترین