• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی گیلانی کا اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر کا خیر مقدم

Syed Ali Gilani Welcomed Prime Ministers Speech In United Nations

کشمیری بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر کا خیر مقدم کیا ہے ۔

Ali-Gilani-222

انہوں نے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر بلاتاخیر حل کرایا جائے۔

چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سیدعلی گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا خطاب حق و صداقت پر مبنی اور کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی پر پاکستان کے اخلاقی تعاون کے بھی شکرگزار ہیں، پاکستان نے ہمیشہ ہرعالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرکے اسے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

Ali-Gilani-333

بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کا سچا خیر خواہ ہے، بھارت نے کشمیر پر ناجائز تسلط کے لیے ہمیشہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے اس کے باوجود بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

تازہ ترین