• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان چین کی سیکڑوں فٹ بلند عمارت کے سرے پر پہنچ گیا

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے عام سی بات ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو کرتب بازی کیلئے اپنی زندگی تک داؤ پر لگا دیتے ہیں اور ذرا نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان سر پھرے نوجوانوں کو ہی دیکھ لیں جو سیلفی کا شوق پورا کرنے کیلئے سیکڑوں میٹر بلند عمارت کے سرے پر پہنچ گئے ہیں۔

ایڈونچر کے شوقین منچلے نے چین میں قائم 1476فٹ بلند اسکائی اسکریپر پر چڑھنے کی ٹھانی اور بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے بلڈنگ کے سرے پر پہنچ کر نہ صرف کرتب بازی کا شوق پورا کیا بلکہ سیلفی اسٹک کی مدد سے اس کارنامے کو ریکارڈ کرتے ہوئے خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔

واضح رہے اس دوران منچلوں کی ذرا سی غلطی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی تھی اسلئے شوق اپنی جگہ لیکن احتیاط کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

تازہ ترین