• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں9ویں سالانہ سرف ڈاگ مقابلے کا انعقاد

پانی کی اونچی لہروں پر سرفنگ کرتے ہوئے انسانوں کو تو آپ نے دیکھا ہو گا لیکن ا ب جانوروں نے بھی سرفنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کتوں کی سرفنگ کا ایک دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ہنٹنگٹن بیچ پر ہونے والے9ویں سالانہ موسٹ انکریڈیبل سرف ڈاگ کے اس منفرد مقابلے میں کتوں کو سرفنگ کے علاوہ اُنکے پھرتیلے پن/مستعدی،فرسبی سمیت دیگر اشیاء تیزی سے بھاگ کر پکڑنے کی قابلیت اور ڈائیونگ پرججز کی جانب سے مارکس دیے گئے۔

واضح رہے کہ سمندر کی تیز لہروں پر سرفنگ کرتے ہوئے کتوں کا یہ دلچسپ مقابلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں سرفنگ کرنے والے کئی ماہر کتے شائقین کو محظوظ کرتے ہیں۔

تازہ ترین