• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں آرٹ اور لائٹ پراجیکشن سے سجے میلے کا انعقاد

پرتگال کے شہر کیسکائس میں سالانہ لائٹ اینڈ آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

چھٹے سالانہ لومینا لائٹ فیسٹیول کیلئے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی آرٹسٹ یہاں پہنچے اوراپنی لائٹ و آرٹ انسٹالیشنزنمائش کیلئے پیش کیں۔

3روز تک جاری رہنے والے آرٹ اور لائٹ پراجیکشن سے سجے اس منفردمیلے میں جہاں رنگوں و روشنیوں کاشاندار امتراج نظر آیاوہیں،وڈیوز،لائٹ میپنگ،تھری ڈی ایفکٹس،لائٹ گرافٹی،ملٹی میڈیا پراجیکشن اور مختلف آرٹسٹوں کے برقی قمقموں سے جگمگاتے آرٹ ماڈلز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

لومینا لائٹ فیسٹیول کے دوران بلند و بالا اور تاریخی عمارتوں پر لیزر پراجیکشن سے خوبصورت لائٹ شو کا انعقا دکیا گیا جو تین روز تک اپنے رنگینیاں بکھیرنے کے بعدگذشتہ روز24ستمبر کو اختتام پذیر ہوگیا۔

تازہ ترین