• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجیلا مارکل کم مارجن کے ساتھ کامیاب،چوتھی بار چانسلر بننے کے قریب

Angela Merkel Won The Election With Narrow Margins Near To Became Chancellor Fourth Time

جرمنی کے گزشتہ روزہ ہونے والے انتخابات میں انجیلا مارکل نے کم مارجن کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے چوتھی مرتبہ چانسلرمنتخب ہونے کےقریب پہنچ گئی ہیں۔

Angila-Markel-222

انجیلا مارکل کی پارٹی کرسچین یونین نے انتخابات میں 33 فیصد نشستیں حاصل کیں جبکہ دوسری پوزیشن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے حاصل کی ۔دائیں بازو اور اسلام مخالف جماعت اےایف ڈی نےپہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں نمائندگی حاصل کی ہے۔

انجیلا مارکل کامیابی کے باوجود اپنی اکثریت کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوئی ہیں۔2013 کے مقابلے انجیلا مارکل نے 8اعشاریہ5 فیصد کم ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Angila-Markel-333

انجیلا مارکل کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں گی کہ ان کے کن ووٹرز نے انھیں ووٹ دینے کی بجائے اے ایف ڈی پارٹی کو ووٹ دئے اور اچھی سیاست کے ذریعے وہ انھیں واپس لائیں گی۔

تازہ ترین