• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں بندر کو کھانا کھلانا مہنگا پڑ گیا

ویسے تو بندر کی حرکتیں اتنی بے ساختہ ہوتی ہیں کہ دیکھنے والے قہقہے لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں تاہم تھائی لینڈ میں ایسے ہی ایک شرارتی بندر لڑکے کی جیب سے پانی کی بوتل چھین کر ایسا فرار ہوا کہ لوگوں کو نا صرف مسکرانے پر بلکہ حیران ہونے پر بھی مجبور کردیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چڑیا گھر کی سیر کو آیا ایک نوجوان بندر کو کھاناکھلار ہاتھا کہ اچانک بندر کو شرارت سوجھی اور اس کی جیب سے پانی کی بوتل چرا کر فرار ہوگیا۔

بندر کی اس حرکت کو دیکھ کر چڑیا گھر کی سیر کو آئے لوگ جہاں حیران ہوگئے وہیںیہ دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین