روس کے صدر پیوٹن اور ترکی کے صدر طیب اردوان جمعرات اٹھائیس ستمبر کو ترک دارالحکومت انقرہ میں ملاقات کرینگے۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور ترک صدراردوان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، دونوں صدور نے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے،اور دونوں رہنما انقرہ میں اٹھائیس ستمبر کو ملاقات کرینگے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران شام کے مسئلے پر تعاون اور عراق میں کردستان ریفرنڈم سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔