• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن رد الفساد، بلوچستان میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک

Operation Radd Ul Fasaad Four Terrorists Killed In Balochistan Raids

آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف حصوں میں آپریشن کیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز میں 4مطلوب دہشت گرد مارے گئے، جبکہ 24مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سمیع اللہ نامی خودکش حملہ آور بھی شامل ہے، جس کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ان کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں ایل ایم جی، ایس ایم جی، رائفلیں اور پستول شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16کلو دھماکا خیزمواد، ہینڈ گرنیڈ، راکٹ اور مارٹرگولے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین