• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کردستان کی آزادی: ریفرنڈم کےلئے ووٹنگ، نتیجہ تین روز میں جاری ہوگا

Independence Of Kurdistan Voting For Referendum Results Release In Three Days

عراق میں کردستان کی آزادی کے حوالے سے ریفرنڈم کےلئے ووٹنگ کا سلسلہ پیر کو مقامی وقت کےمطابق شام 6 بجے تک جاری رہا۔

Kurdistan222

عراقی کردستان میں عراق سے آزادی کیلئے متنازع ریفرنڈم کےسلسلے میں ووٹنگ شام چھ بجے تک جاری رہا۔کردستان ریفرنڈم کےحتمی نتائج کااعلان 72گھنٹوں میں کردیاجائےگا۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کی مرکزی حکومت کردستان ریفرنڈم کی مخالفت کررہی ہے۔عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کردستان کی حکومت اور عوام نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو فوجی مداخلت بھی کی جاسکتی ہے۔

ملک کی وحدت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے،دوسری جانب ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کردستان کے ریفرنڈم کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے،جب کہ ترک صدر نےکردریفرنڈم کو ناقابل قبول اور زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیا۔

Kurdistan333

انکا کہنا ہے کہ ترکی کردستان کی آزادی کی صورت میں اس کے خلاف سیاسی ، اقتصادی اور فوجی اقدامات کریگا،اس سلسلے میں ترک اور روسی صدر پیوٹن کےدرمیان ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی ،روسی صدرپیوٹن جمعرات کو انقرہ کا دورہ کریں گے۔

تازہ ترین