• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی کے 15برس ، این ای ڈی میں 27ستمبر کو تقریب ہوگی

Hec Completed 15 Years Celebrations Party And Event Will Be Held In Ned University Karachi On September 27

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے قیام کو 15برس مکمل ہوگئے، اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کراچی کی این ای ڈی یونی ورسٹی میں 27 ستمبر کو کیا جائے گا۔

تقریب جامعہ این ای کے مرکزی آڈیٹوریم میں دوپہر 2 بجے منعقد کی جائے گی جس کے مہمانِ خصوصی سندھ کے گورنر محمد زبیرہوں گے۔

تقریب میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ، انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ، فارن اسکالر شپس، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ڈیولپمنٹ آف انٹرپرنورل کلچر ،ٹیکنالوجی پارک اور دیگر کے حوالے سے ایچ ای سی کی 15سالہ کارکردگی کا احاطہ کیا جائے گا۔

ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر مختار احمد تقریب میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے آمد متوقع ہے جبکہ ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی سمیت بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔

اس تقریب میں کراچی بھر کی 33 جامعات اپنے پروجیکٹس کے ساتھ شرکت کریں گی اور مہمانوں کو ایگزی بیشن ایریا کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔

تازہ ترین