جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے اگلے ماہ وقت سے قبل انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کا کہنا تھا کہ وہ تین روز بعد جاپانی پارلیمنٹ کا ایوان زیریں تحلیل کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث "قومی بحران" پر قابو پانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔انتخابات کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن مقامی میڈیا کے مطابق 22 اکتوبر کو انتخابات کرائیں جائیں گے۔
اس اعلان سے قبل جاپان میں عام انتخابات اگلے سال دسمبر میں ہونے تھے ۔