• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وبا، عوام کا احتجاج

People Of Peshawar Protest Against Dengue

ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنے پر پشاور میں خیبر پختونخوا حکومت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ شہریوں اور طلبہ نے بھی شرکت کی اوروزِیرصحت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

پشاورمیں ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے ناکافی حکومتی اقدامات کےخلاف جمرود روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کاکہناتھا کہ ڈینگی سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیںاورصوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مظاہرین نے ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور مریضوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین