• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Another Dengue Patient Died In Peshawar

خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثر ایک اور مریض چل بساخ، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد34ہو گئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق انتقال کرجانے والے 14 سالہ مزمل کو 20 ستمبر کو خیبر ٹیچنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

صوبے کے مختلف اسپتالوں میں آج 1148 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 195افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 276 افراد زیرعلاج ہیں۔

ادھر صوبہ پنجاب کے اسپتالوں میں لائےگئے 8مزیدافراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو گئی، جس کے بعد صوبے کے اسپتالوں میں لائے گئے ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 229 ہو گئی۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کےمختلف اسپتالوں میں موجودہ سیزن کے دوران لائےگئےمریضوں میں سےاب تک 229افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ان مریضوں میں سے129افراد کا تعلق پنجاب ،53کا اسلام آباد اور 47 کا دوسرے صوبوں سے ہے۔

تازہ ترین