• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرجانہ کیس، عمران خان کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع

Imran Khan Have Last Chance To Submit Reply

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر دس ارب روپے کی پیشکش کرنے کے الزام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت لاہور کی سول عدالت میں ہوئی ۔

لاہور کی سول عدالت نے عمران خان کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کی پیروی کے لیے بابراعوان نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔

سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کی پیروی کے لیے بابر اعوان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا گیا ۔

عدالت نے عمران خان کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اپریل 2017ءمیں عمران خان شہباز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے پاناما کے معاملے پر خاموش رہنے کے لیے دوست کے ذریعے دس ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔

اس الزام پر شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا،جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی الزام تراشی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا ہے ۔

تازہ ترین