• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نوجوان میاں بیوی پر اسرار طور پر ہلاک

Lahore Mysterious Killing Of Young Husband Wife

لاہور رائیونڈ سٹی کے علاقے میں میاں بیوی پر اسرار طور پر ہلاک، لڑکی والوں نے دونوں کو زہریلہ کھانا کھلا کر قتل کیا ہے، لڑکے کے ورثاء کا الزام۔

پولیس کے مطابق 23 سالہ بشارت اور 21 سالہ آمنہ کی 4 ماہ قبل شادی گھر والوں کی رضامندی ہوئی تھی۔ ورثاء کا لڑکی والوں پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں کو زہریلا کھانا کھلا کر قتل کیا ہے۔

پولیس نے آمنہ کی لاش کو جنرل اسپتال جبکہ بشارت کی لاش کو سروسز اسپتال پہنچا دیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

تازہ ترین