• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مراد علی شاہ

Supply Of Medicines To Government Hospitals Murad Ali Shah

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری اسپتالوں میں اگلے ہفتے کے آخر تک ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں محکمہ صحت کے اجلاس کے دوران کہی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ادویات کی خریداری کا کام اب تک مکمل نہیں کیاگیا ہے لہٰذاچند اسپتالوں کو ادویات کی قلت کا سامنا ہے ۔

سیکریٹری صحت فضل پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت کی پرچیز کمیٹی نے خریداری روک دی تھی کیونکہ اس کے چند سینئر اراکین نے اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا اور چند دوسرے اراکین ملک سے باہر تھے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ قانونی طریقے کار اختیار کرتے ہوئے ادویات کی خریداری کا کام مکمل کیاجائے اور مجھے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ دی جائے کہ ادویات فراہم کردی گئیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر صحت کو ہدایت کی کہ وہ اسپتالوں کے دورے کرتے رہیں اور تمام اسپتالوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں تاکہ صوبے کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

 

 

تازہ ترین