• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بھتہ خور ہلاک

Karachidifferent Areas Of Karachi Police Operation

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اےوی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے دوران بھتہ خور کو ہلاک کردیا، جبکہ لائنز ایریا اور لیاقت آباد سے اسٹریٹ کرائم کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت کامران کے نا م سے ہوئی ہےاور وہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

ڈی آئی جی ثاقب میمن کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکی گئی ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کی طرف سے کی گئی ایک اور کارروائی میں لائنز ایریا اور لیاقت آباد سےاسٹریٹ کرائم کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل برآمد کر لیے گئے۔

 

تازہ ترین