• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی حکومت نے اسپیس انڈسٹری کے فروغ کے لیے ملک میں پہلی خلائی ایجنسی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا کا شمار ان ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے جہاں خلائی تحقیق کا کوئی ادارہ نہیں ہے تاہم اب حکومت نے ملک میں اسپیس انڈسٹری کے فروغ کے لیے پہلی خلائی ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت اس پروگرام کے بارے میں مزید اعلان رواں ہفتے ایڈیلیڈ میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں کرے گی۔

اس کانفرنس میں دنیا بھر سے ہزاروں اسپیس انڈسٹری سے وابستہ ماہرین شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور آئس لینڈ صرف2 ایسے ترقی یافتہ ممالک رہ گئے ہیں جہاں اسپیس ایجنسی کا ابھی تک کوئی وجود نہیں ہے۔ آسٹریلیا کو ابھی تک سیٹیلائٹ اور ڈیٹا کے حصول کیلئے امریکا پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

 

 

تازہ ترین