• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:ایف آئی اے کی کارروائی، 4 ایجنٹ گرفتار

Lahorefia Operation 4 Agents Arrested

لاہورمیں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھجوانے اور نوکری کا جھانسہ دینے کے الزام میں 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی مذکورہ کارروائی اسے موصول ہونے والی مختلف شکایات کی بعد کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران ایجنٹ شفیق حسین، حاجی محمد شکیل، محمد اصغر اور محمد اشرف کو گرفتا رکیا گیا ہے۔

ملزم شفیق حسین نے سعودی عرب کا ورک پرمٹ کا جھانسہ دے کر شفیق نامی شخص سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے ہتھیا لیے، جبکہ دوسرے ملزم حاجی محمد شکیل کو محمد صادق نامی شخص سے کوریا ورکنگ ویزا دلانے کا جھانسہ دے کر 1 لاکھ،75 ہزار ہتھیا لینے کا الزام ہے۔

تیسرے گرفتار ملزم محمد اصغر پر عثمان علی نامی شخص کو دبئی میں ورکنگ ویزہ کا جھانسہ دے کر8 لاکھ 90 ہزار لینے کا الزام ہے۔ ملزم محمد اشرف پر آسٹریلیا سے ڈیپورٹ ہونے والے شخص نے الزام لگایا ہے کہ اس نےلاکھوں روپے ہتھیانے کے بعد مجھے آسٹریلیا کا جعلی ویزہ فراہم کیا جس کے باعث میں وہاں سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

 

تازہ ترین