• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے جنگ کے اعلان میں پہل کی، شمالی کوریا

Us Initiated The Declaration Of War North Korea

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اعلان جنگ کر دیا ہے ہم اس کے خلاف تمام اقدامات کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شمالی کورین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری یاد رکھے یہ ٹرمپ تھا جس نے شمالی کوریا سے جنگ کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے اعلان جنگ کے بعد ہم ہر طرح کے اقدامات کا حق رکھتے ہیں، شمالی کورین حدود میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہم امریکی بمبار طیاروں کو مار گرانے کا بھی حق رکھتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں شمالی کورین وزیر خارجہ کی تقریر کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین