• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے اسکولوں کی یونیفارم پالیسی حجاب لازمی

United Kingdoms Uniform Policy Hijab Is Compulsory

انگلینڈ میں تقریباً نصف اسلامی سکولوں میں حجاب یونیفارم کا ایک حصہ ہے نیشنل سیکولر سوسائٹی کے مطابق انگلینڈ میں142میں سے59اسلامی اسکولوں بشمول27پرائمری اسکولوں نے ایک یونیفارم پالیسی بنا رکھی ہے ۔

پالیسی میں کہا گیا ہے کہ سرکو ڈھانپنا لازمی ہے تنظیم نے وزیر تعلیم جسٹن گریننگ کو لکھے گئے خط میں اعداد و شمار پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ8سیکنڈری اور تین پرائمری اسکول سرکاری فنڈنگ سے چل رہے ہیں۔

خط میں این ایس ایس نے کہا ہے کہ مسلمان لڑکیوں کو حجاب اوڑھنے کے معاملے پر ’’فری چوائسز‘‘ دی جائیں اور ایک ہدایت نامہ جاری کیا جائے کہ سرپر دوپٹہ اوڑھنے کی پابندی پرائمری اسکولوں پر لاگو نہ کی جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمارے نقطہ نظر کے مطابق ایک بچے کو زبردستی حجاب اوڑھنے یا کسی دوسرے مذہبی لباس کو پہننے پر مجبور کرنا بنیادی برطانوی اقدار اور بچوں کے حقوق پر وسیع انسانی حقوق کے اصولوں کے خلاف ہے چنانچہ اس تنازع کو حل کیا جانا ضروری ہے۔

اس خط پر این ایس ایس کمپین ڈائریکٹر سٹیفن ایونز، انسانی حقوق کی رضا کار سارہ خان اور یاسمین علی بھائی نے بھی دستخط کئے ہیں کہ ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ متعدد غیر اسلامی اسکولوں کی جانب سے اپنے یونیفارم میں حجاب شامل کرنے کے لئے بنیاد پرستوں کے دبائو کو قبول کر رہے ہیں۔

این ایس ایس کا کہنا ہے کہ فیورشیم کالج، بریڈ فورڈ کی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ یونیفارم کو ڈھیلی ڈھالی فٹنگ اور حیا پر مبنی ہونا ضروری ہے۔

دوسرے18اسکولوں کا کہنا ہے کہ ان کی پالیسی میں سرڈھانپنا ایک آپشن ہے۔

 

تازہ ترین