• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے ڈزنی لینڈ میں ہیلو وین پریڈ کا انعقاد

ہیلووین کے تہوار میں ابھی ایک ماہ باقی ہے لیکن اس سے قبل ہی دنیا بھر میں اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس تہوار کی مناسبت سے جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو میں واقع ڈزنی لینڈ تھیم پارک میں بھی ہرکی طرح اس سال بھی شاندار ہیلووین پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس منفرد پریڈ میں ہیلو وین کی مناسبت سے رنگ برنگی لائٹوں سے سجے فلوٹس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کررکھا ہے۔

اس پریڈ کو دلفریب بنانے کے لیے مختلف ڈیزائن کی گاڑیوں کو مختلف شکلوں میں بناکر LEDلائٹس سے مزین کیا گیاہے جس کا نہ صرف بچے بلکہ ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور لطف اٹھارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈزنی لینڈ تھیم پارک ٹوکیو میں ہیلو وین کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی پریڈ31اکتوبر تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین