• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل سےاحمد شہزاد اور عمر اکمل کو فارغ کرنے کا فیصلہ

Ahmed Shehzad And Umar Akmal To Be Released From Psl

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن سےاحمد شہزاد اور عمر اکمل کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز نے عمر اکمل کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے لیے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ۔کوئٹہ کی ٹیم انتظامیہ نےا سکواڈ سے احمد شہزاد، عمر گل اور لیوک رائٹ کو ریلیز کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 16 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔ 30ستمبر تک پی ایس ایل کی ہر ٹیم10 کھلاڑیوں کو برقرار اور10 کرکٹرز کو ریلیز کریں گے جبکہ یہ فہرست 2 اکتوبر کو بورڈ کو بھیجی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل ٹیموں نے اپنےا سکواڈز کی از سرنو تشکیل کا عمل شروع کر دی۔ اس سلسلے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کے بعد باقی5ٹیموں کو 5 اکتوبر تک اپنے اسکواڈز سے 10 کھلاڑیوں کو لازمی ریلیز کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے کپتان برینڈن میکلم اور سنیل نارائن کو پی ایس ایل تھری کے لیے اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عمر اکمل کو ریلیز کر دیا جائے گا۔

دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے اسکواڈ میں حسن علی، وہاب ریاض، محمد حفیظ، جنید خان اور محمد اصغر کو برقرار رکھا جائے گا۔ البتہ ابھی تک اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ ٹیم سے کن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین