• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ٹیم سے معتدد کھلاڑیوں کی چھٹی کا فیصلہ

Pcb To Leave Women Cricket Team Players

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے انتخاب سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کی5 سے 6 کھلاڑیوں کی چھٹی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نین عابدی اور اسماویہ اقبال سمیت متعدد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لئے نہیں بلایا جائے گا۔ ثنا میر کو کپتان اور سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے نظر انداز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ ثنا میر کوفٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں بلایا جائے گا۔

ثنا میر کپتان اور سینئر کھلاڑی ہیں وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں گی اور انہیں آپشن دیا گیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں۔

فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے جبکہ فٹنس ٹیسٹ کے لئے25سے 30 کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔

فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لئے کیمپ مرید کے میں لگایا جائے گا۔

 

تازہ ترین