• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے اکثر منچلوں کو لٹو کو زمین پر یا ہاتھ پر گھماتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب لٹو گھمانے کا ایسا انداز شاید ہی کبھی دیکھا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن چینی کرتب بازوں کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو کبھی کئی فٹ اونچے ڈنڈے پر لٹو اس انداز میں پھینکتے ہیں کہ لٹونہ تو نیچے گرتا ہے اور نہ ہی رکتا ہے بلکہ گھومتا جاتا ہے۔

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں چین سے تعلق رکھنے والے لٹو بازوں نے اپنی مہارت کا ایسا شاندار عملی مظاہرہ کیا کہ شائقین بھی دنگ رہ گئے اور ان کی مہارت کی خوب داد دی۔

 

تازہ ترین