• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا طالبان کو تباہ کرنے کے بجائے مذاکرات کرے، عمران خان

America Negotiate Instead Of Destroying The Taliban Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کوتباہ کرنےکی کوشش کے بجائے ان سے مذاکرات کرے،17سال قبل بھی کہا تھا، مزید لڑائی اورخون بہانا کوئی جواب نہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی صدرٹرمپ کے بیان سے پاکستانیوں کودکھ ہوا، طالبان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں اور طالبان افغان سر زمین سے پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں جب کہ تحریک انصاف انتخابات میں کامیاب ہوئی تو کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ کی افغان پالیسی میں نقص ہے، امریکاطالبان کوشکست نہ دےسکا، پاکستان کو اسکا قصور وار ٹھہرانا درست نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت کرلیا ہے، اب دیگر ممالک کو ’ڈو مور‘ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آئےتوامریکاکوصاف کہیں گے،ایسےجنگ نہیں جیتی جاسکتی،ڈرون حملےپاکستان میں امریکامخالف جذبات بھڑکاتےہیں۔ایسےحملےمکمل تباہی لاتےہیں،ڈرون سےکامیابی ممکن نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی فرقہ وارانہ سوچ سےآگےنہیں بڑھے۔

تازہ ترین