• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی چیف کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، عمران خان

Ib Chief Should Resign Immediately Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئی بی چیف4 دن لندن میں کیا کررہے تھے؟، کیاآئی بی چیف نااہل وزیراعظم سےملنےگئےتھے؟

 

عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں۔ آئی بی چیف نواز شریف کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آئی بی چیف ایسا ماحول بنارہے ہیں جس سے اراکین اسمبلی نواز شریف کیساتھ جڑے رہیں،اس طرح کے اقدامات سے مافیا تمام قوانین اور جمہوری روایات کو توڑرہاہے۔

تازہ ترین