• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ٹیکنالوجی کمپنی نے ایک ایسا ہائی ٹیک کچن تیار کر لیا ہے جس کے روبوٹک ہاتھ ماہر ترین شیف جیسا کھانا تیار کرکے دیں گے۔

ان روبوٹس کو صرف درکار ڈش کا پروگرام ٹچ اسکرین آپریٹر میں منتخب کرکے درکار سامان فراہم کرنا ہوگا جس کے بعد باقی سارا کام روبوٹک بازو خود کریں گے۔

روبوٹک بازو اپنی موومنٹس، گرفت اور سینسرز کی وجہ سے ہنڈیا میں چمچ چلانے سے لے کر سامان کاٹنے، پھینٹنےحتیٰ کہ سجانے تک کا کام انتہائی مہارت سے کر دکھائے گا یعنی معدے کے راستے دل تک پہنچنے کی راہ بھی ان سگھڑ ہاتھوں نے آسان کردی ہے۔

اس روبوٹک کچن کا سب سے اہم فیچر یہ ہے کہ کام کے بعد کچن صاف بھی خود کرے گا۔

ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے روبوٹک کچن اگلے سال متعارف کرایا جائے گا جس کے پروگرام میں دنیا بھر کی دو ہزار سے زائد ڈشز شامل ہوں گی۔

 

تازہ ترین