• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی کمشنرز کی تعداد بڑھانےکے خلاف درخواست کی سماعت

Hearing Request Against Increasing The Number Of Scep Commissioners

لاہور ہائیکورٹ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشنرز کی تعداد میں اضافےکےخلاف درخواست کے قابلِ ِسماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی شہری منیر احمدکی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ کمشنرز کی تعداد 4 سے 7 کرنے کی سفارش سابق چیئرمین ظفر حجازی نے کی اور اس کا مقصد شریف خاندان کی بدعنوانیوں کو تحفظ دینا ہے۔

ظفر حجازی شریف خاندان کو بچانے کی کوشش میں خود پرمقدمات درج کرا بیٹھےہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمشنرز کی تعداد بڑھانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی، لہٰذا استدعاہےکہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشنرز کی تعداد بڑھانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین