• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکامیں فلائنگ مشین کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں منفرد نوعیت کے بغیر انجن والے جہاز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

امریکی ریاست ٹینیسی کیمبرلینڈ دریا پر منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے اس منفرد مقابلے میں امریکا سمیت دنیا بھر سے آئی 36سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے تیار کردہ بغیر انجن والے جہازوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔

اس دلچسپ مقابلے میں منفرد کاسٹیومز زیب تن کئے شرکاء نے چھوٹے طیاروں،منفرد گاڑیوں،راکٹ، گٹار، مختلف اشکال اور کارٹون کرداروں والی فلائنگ مشین کے ساتھ پلیٹ فارم سے چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ کیااور زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔

ریڈ بل کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں تماشائیوں نے امریکی شہر نیشوی کا رُخ کیا اور اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

 

تازہ ترین