• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت

Aisha Gulalais De Notification References Hearing

الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق ا سپیکر ریفرنس کی سماعت میں عائشہ گلالئی کے وکیل نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کرانے پراعتراض جمع کرا دیاجس کے بعد سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں چار رکنی الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کے خلاف عمران خان کے ریفرنس پر سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل سکندر بشیر نے کمیشن سے استدعا کی کہ وہ عائشہ گلالئی کے خلاف مزید دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں، جس پر عائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرورنے اعتراض کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ سیاستدان 12بجے جاگتے ہیں، ایک گھنٹہ بھی پیدل نہیں چل سکتے۔ سیاست دان اسمبلی میں حاضری اور کارکردگی دیکھیں پھر اس ادارے کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں افسوس ہے کچھ سیاسی جماعتوں نے پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹا۔ اس فوج کو جو محاذ پر ہمارے لئے لڑ رہے ہیں وہ اپنی نہیں ہماری بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین