• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں روہنگیا مسلمانوں کیلئے مالی امدادکی مہم

Financial Aid Campaign For Rohingya Muslims In Norway

ناروے میں برما کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے مالی ا مددکی مہم کا آغازہوگیاہے،مہم میںمتعدد تنظیمیںسرگرم ہو گئی ہیں۔

جو تنظیمیں اس سلسلے میں سرگرم ہیں ان میں ہیومن سروسزناروے، پارٹنرز ناروے ، اسلامک ریلیف ناروے اور ادارہ منہاج القران ناروے سمیت دیگرتنظیمیں شامل ہیں۔

گذشتہ دنوں ہیومن سروسزناروے کے زیراہتمام ’’روہنگیا ،اولاد آدم‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینارمنعقد ہوا جس میں تنظیم کی طرف سے چندہ مہم کا آغاز کیاگیا۔

اس دوران روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی اور اقوام عالم سے ان کی مدد کی درخواست کی گئی۔ اس دوران تقریب میں بھی موجود لوگوں سے چندہ جمع کیاگیا اور دیگرمخیر افراد سے مالی امداد دینے کی اپیل کی گئی۔

تقریب اوسلوکے گرورود چرچ میں ہوئی، ہیومن سرورسز ناروے کے چیئرمین چوہدری غلام سرور اور گرورود چرچ کی خواتین پادری انا باریٹ اور ویب کے برگشو آس نے اپنی تقاریر میں روہنگیا کی مدد پر زور دیا۔

اوسلوکے گرورود چرچ کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام قرآن کریم سے ہوا جس کا شرف عقیل قادر نے حاصل کیا۔ نعت خواں چوہدری سجاد داد نے رسول مقبول ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی پیر عزیزالرحمان براقی آف اجمیر شریف تھے۔ ان کے علاوہ گرورود چرچ کی خواتین پادری انا باریٹ اور ویب کے برگشو آس، مفتی طاہر عزیز، اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹرمبشر بنارس، سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ اطہرعلی، پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور، چوہدری خالد کسانہ، چوہدری قاسم محمد اور ناروے میں سکھ کمیونٹی کے سردار گرکارن سنگھ نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہاکہ روہنگیا نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا کو تحفظ فراہم کریں،سیمینار میں دیگرجن نمایاں شخصیات نے شرکت کی ان میں چوہدری پرویز اختر بھٹی، ملک پرویزاعوان بدرمرجان، چوہدری مدثر علی سرائی عالمگیر، چوہدری شاہد موراریاں، چوہری احسان عزیز شماری، چوہدری بابرمنیر سرگودھا، چوہدری عابد خان برنالی۔

چوہدری محمد قاسم رکن ڈسٹرکٹ کونسل گرورود، چوہدری واصف مرالہ، چوہدری راشد گلزارحسین مہمند چک، سید حسین شاہ دھنی، سید زاہد حسین شاہ جھنڈالہ، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، محمد یوسف سونو، عرفان راجہ دیس پردیس ٹی وی و چوہدری شاہد منیر گوڑا جٹاں (چیف آرگنائزر ہیومن سروسز ناروے)، چوہدری خالد کسانہ وائس چیئرمین ہیومن سروسزناروے۔ محمد ادریس چیئرمین ہیومن کیئراینڈ رائٹس اور میاں صفدرحسین اورایڈوکیٹ ہویند سلمان قابل ذکر ہیں۔

چیئرمین ہیومن سروسز ناروے چوہدری غلام سرور نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا نام لے کر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ روہنگیا مسلمان بھی آدم کی اولاد ہیں اور ان کی مدد کرنا بحیثیت انسان ہم سب کا فرض بنتاہے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہارکیاکہ ہم امن،آشتی، انسانی حقوق اور خدمت انسانیت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

انھوں نے تقریب میں شریک ناروے میں روہنگیا مسلمانوں کی کمیونٹی کے سربراہ سید حسین بھی شریک ہوئے۔ ہیومن سروسز ناروے کے علاوہ اسلامک ناروے، ادارہ منہاج القرآن ناروے اور دیگر تنظیموں نے بھی ناروے کے لوگوں سے روہنگیا کی مدد کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک نارویجن تنظیم پارٹنرزناروے بھی روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے سرگرم ہے۔

تازہ ترین