• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ تھرل سے بھرپورہالی ووڈ فلم وہیل مین کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جیریمی رش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بینک ڈکیتی میں ملوث ایک ایسے کار ڈرائیور کے گرد گھوم رہی ہے جسے اس کے ساتھی دھوکا دے دیتے ہیں جس کے بعد وہ ان کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں فرینک گریلو،گیرٹ ڈلاہنٹ،کیٹلین کارمائیکل اور وینڈی مونز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کریگ چیپمین کی پروڈیوس کردہ یہ فلم نیٹ فلکس کے بینر تلے 20اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین