• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کےقریب ہیں، عائشہ رضا فاروق

Polio Virus Completely Eradicate Soon From Pakistan

وزیراعظم کی ترجمان برائے انسداد پولیو پروگرام سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ صحت محافظ کی جدوجہد کی وجہ سے آج ہم پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے ہدف کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

عائشہ فاروق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس خوش خبری کے با وجود کہ ہم پولیو کے خاتمے کے قریب ہیں ہمیں ابھی بھی اپنی جدوجہد کو پہلے سے زیادہ موثر انداز میں جاری رکھنا ہوگا ۔ہمیں آرام کی نہیں کام کی ضرورت ہے، میں اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کی قیادت اپنی پرعزم اور باوقار ٹیم کے تعاون کی خواہاں ہیں۔

بچوں کو اس موذی وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ملک بھر کے تمام صوبوں بشمول فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں لگ بھگ 2 لاکھ 50 ہزار صحت محافظ پانچ سال تک کی عمر کے 3 کروڑ 77 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

پولیو مہم کے دوران اسلام آباد کے لئے 3 لاکھ 12 ہزار بچوں تک رسائی اور انہیں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ اس مقصد کے لئے اسلام آباد انتظامیہ اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے صحت کے محافظ پر مشتمل مجموعی طور پر 1346 ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر 73 کے قریب ٹیموں کو سہولت فراہم کی گئی۔

تازہ ترین