• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو دنیا بھر میں آئس کریم کھانے کے شوقین افراد کے لئے نت نئی اور مزیدار آئس کریم مناسب قیمت میں بیچی جاتی ہیں لیکن لندن میں ایک ایسی آئس کریم بھی فروخت کی جارہی ہے جس کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

لندن کے ایک معروف آئس کریم پارلر میں 24قیراط سونے کے ورق اور ہیروں سے سجی دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم فروخت کے لئے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت 99پاؤنڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس آئس کریم کی تیاری میں دنیا کے مہنگے ترین اجزاء کا استعمال کیا گیا ہے جس میں آئس کریم کون کو کرامل سے بھرے بیلجئیم ٹرافل سے سجایا جاتا ہے اور جیلاٹو کے دو اسکوپس بھی اس میں شامل کئے جاتے ہیں ،اس کے ساتھ سونے سے بنا چاکلیٹ اسپون بھی سروو کیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف اس کون کو مڈا غاسکن چاکلیٹ میں ڈپ میں کرنے کے بعد گولڈن پرلز سے سجایا جاتا ہے اور بعد میں اس کو تین بار سالٹڈکرامل جیلاٹو سے بھرا جاتا ہے۔

شیف کے مطابق 350گرام وزنی اس آئس کریم کی تیاری میں 4گھنٹے درکار ہوتے ہیں جبکہ صرف کون کو تیار کرنے میں 20منٹ لگ جاتے ہیں۔

تو اگر آپ بھی اس مزیدار آئس کریم کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو لندن پہنچ جائیں۔

تازہ ترین