• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کی250میٹر اونچی چمنی پر بہادری کا مظاہرہ

جوانی کے دو رمیں انسان بڑ ے بڑ ے خطر و ں سے نہیں گھبر اتا، یہ مناظر بھی ایسے ہی نِڈر مہم جوؤں کے ہیں جو بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے سینکڑوں میٹراونچی چمنی پر جا پہنچے ہیں اور سیلفیاں لیتے ہوئے ویڈیوز ریکارڈ کرنے میں مصروف ہیں ۔

یہ نوجوان مہم جُو250میٹر اونچا چمنی ٹاور سَر کرنے کی کوشش کرنے لگے اور کسی سیفٹی کے بغیر مسلسل بلندی کی جانب سفر کرتے ہوئے اپنے ایڈونچرکے شوق کی تسکین کرتا نظرآئے۔

جرمنی میں واقع اس بلندو بالا چمنی کی جانب جاتے ہوئے پیچیدہ راستے سَر کرنے کے بعد جب منچلے چمنی پر پہنچے تولوہے کی نہایت پتلی راہداری سے گزر کر قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوتے رہے اور ساتھ ساتھ ویڈیو بھی ریکارڈ کرتے رہے۔

اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر خطرناک شوق کی تکمیل میں مصروف یہ سَر پھرے مہم جُو کسی رَسی سے بھی منسلک نہیں ہیں جن کی معمولی سی لاپروائی یقیناًجان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔

تازہ ترین