• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں دلچسپ گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں طویل ٹریک پر تیزی سے دوڑتے گھوڑے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

روس میں گھوڑوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد کے علاوہ روس بھر سے شرکاء نے اپنے پالتو گھوڑوں کے ہمراہ شرکت کی اور طویل ٹریک پر اپنے گھوڑوں کو اتنی تیزی سے دوڑایا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔

اسلامی مذہبی رہنما کے اعزاز میں ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس ریس میں حصہ لینے کیلئے شرکاء جہاں اپنے گھوڑوں کی خاص تربیت کرتے ہیں وہیں اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادیہاں کا رُخ کرتی ہے اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تازہ ترین