• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور فلم 'پدماوتی میں راجا ،نیا پوسٹر جاری

کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھانے کے بعد بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نئی فلم 'پدماوتی میں جلوہ گر ہونے کے لئے خوب تیار یاں کررہے ہیں جس کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے لئے شاہد کپور تلوار بازی سیکھ رہے ہیں جس کی کچھ تصاویر بھی منظر عام پر آئیں تاہم اس فلم میں شاہد کپور کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

پادماوتی میں شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ دیپکا رانی اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کا روپ دھاریں گے۔

نئی فلم کے لیے راجا کا کردار اداکرنے کے لیے شاہد کپور نے خصوصی طورپر تلوار بازی کی تربیت حاصل کی ہے۔
انہوں نے چھ ٹرینٹرز سے تلوار بازی کی چھ مختلف اقسام سیکھیں ہیں۔

فلم ‘‘پادماوتی’’ کی شوٹنگ ابھی شروع نہیں ہوئی لیکن شاہد کپور کی تلوار بازی سیکھنے کی تصاویر لیک ہوکر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں ۔

تازہ ترین