• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ٹی وی نےغلط الزامات لگائے ، آئی بی کا اعلامیہ

Private Tv Puts False Chargessays Intelligence Bureau

انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک نجی ٹی وی کے 25ستمبر کے پروگرام میں آئی بی غلط الزامات عائد کئے گئے۔

نجی ٹیلی ویژن کی خبر پر انٹیلی جنس بیورو کےجاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پروگرام میں کہا گیا کہ آئی بی نے ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات کی رپورٹ بنائی۔

آئی بی ایسی کسی بھی رپورٹ اور اس کی تیاری کی تردید کرتی ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کالعدم تنظیموں سےتعلقات کی خبرمکمل بےبنیاد اور من گھڑت ہے،آئی بی اولین قومی انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی بی نےقومی مفادات کےتحفظ،ملکی سیکیورٹی کاعزم کررکھاہے،انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکار فرائض کی ادائیگی میں ہرطرح کے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔

آئی بی ا علامیے کے مطابق آئی بی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کرتی ہے،اس کے تعاون کے باعث متعدد دہشت گردوں کا سراغ لگایا گیا۔

انٹیلی جنس بیورو کے ا علامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی بی کی خدمات کو انتظامی اور پارلیمانی فورمز پر سراہا جاتا ہے۔

تازہ ترین