• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی مثال قائم کرے تو فکسنگ رک سکتی ہے،آفریدی

سابق کپتان اور مایہ ناز آل روانڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی جب تک مثال قائم نہیں کرےگا اسپاٹ فکسنگ جیسے واقعات مستقبل میں بھی ہوتے رہیں گے۔

شاہد آفریدی فائونڈیشن کے آڈٹ کمپنی سے معاہدے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کھیل رہا ہوں،کس کی طرف سے کھیلوں گا یہ فیصلہ 5 اکتوبر کو ہوجائےگا۔

ان کا کہناتھاکہ مصباح الحق اور یونس خان کی کمی یواے ای میں نہیں بلکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر محسوس ہوگی۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سلمان بٹ کو بطور کھلاڑی کھیلانے پر کوئی اعتراض نہیں ،لیکن پی سی بی جب تک کوئی مثال قائم نہیں کرے گا تب تک اسپاٹ فکسنگ نہیں رکے گی ۔

انہوں نے فواد عالم کو نظر انداز کئے جانے پر کہا کہ اس کی فٹنس اب بھی کئی کرکٹرز سے بہتر ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کراچی مین اکیڈمی کیلئے میئر کراچی نے دوبارہ درخواست مانگی ہے ، کراچی میٹروپولیٹن شہر ہے اس نے بہت قربانیاں دیں اب اس کو کچھ دینے کا وقت ہے۔

شاہد آفریدی نے اس موقع پر اپنی فائونڈیشن کی تعلیم اور صحت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں کام کے منصوبوں پر بات چیت کی۔

تازہ ترین