• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم بروکن ڈارکنیس کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کرسٹوفر لی ڈوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شہاب ثاقب گرنے کے بعد چند زندہ بچ جانے والے انسانوں کے گرد گھوم رہی ہے جو زیر زمین پنا ہ لیتے ہیں۔

اس ہی دوران ان افرا د میں شامل دو دوستوں کو نئے خطرات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے جو پوری انسانیت کو ختم کرسکتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں سیان کیمرون،سورایا سانتوس،برینڈن اوریٹ،برینڈن مرے،ریان کروگر اورجوناتھن پینار سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

رابرٹ ڈوس سانتوس اور ڈیون میئر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین