• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Bid To Smuggle Weapon Foiled In Peshawar

پشاور پولیس نے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، تلاشی لینے پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ روڈ پر ناکہ بندی کےد وران علاقہ غیر سے آنے والے ٹرک کی تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں بندوقیں، کارتوس اور رائفلیں شامل ہیں، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جا رہا تھا ۔

 

تازہ ترین