• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Amman Air Wins Best Airline Award

سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے یوروپ ، مشرق وسطیٰ اور افریقا میں بہترین ایئرلائن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا، ایئر لائن نے یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل کیا ہے۔

عمان ایئر کو یہ اعزاز سیون اسٹارلگژری اور اعلیٰ خدمات کی فراہمی کے اعتراف میں دیا گیا۔ ایوارڈ کی پروقارتقریب کا اہتمام یونان کے شہر ایتھنس میں واقع مقامی کلب میں کیا گیا، جس میں عمان ایئر کے یورپ ریجن کے نائب صدرکو عمان ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں ٹریول انڈسٹری کی نمایاں شخصیات سمیت عمان ایئر کی سینئر مینجمنٹ کے عہدیدار شامل تھے۔سیون اسٹار لگژری خدمات اور لائف اسٹائل ایوارڈ کے انعقاد کا مقصد ایئرلائن کے شعبے میں نمایاں خدمات فراہم کرنے والی ایئرلائن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے ایئرلائن کے شعبے کی نمایاں کمپنیوں نے حصہ لیا تاہم یورپ ، مشرق وسطیٰ اور افریقا کے لیے بہترین خدمات پر ایمریٹس ، اتحادایئرویز، قطر ایئرویز، گلف ایئر ، سعودیہ ، عمان ایئر سمیت ساوتھ افریقن ایئرویز ، سوئس ایئر اور ترکش ایئرلائن کو نامزد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین