• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو میں سالانہ گیم شو 2017کا شاندار انعقاد

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سالانہ گیم شو2017 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی کنونشن سینٹر میں ہونے ولے اس گیم شو میں نئے اور جدید جاپانی وڈیو گیمز سمیت پلے اسٹیشن وی آراورایکس باکس کیساتھ مختلف کنسول گیمز پیش کیے گئے ۔

ایشیا کی وڈیو گیم انڈسٹری کے سب سے بڑے اس سالانہ ایونٹ میں گیمنگ انڈسٹری کے بڑے ناموں سونی،مائیکروسوفٹ اورننٹینڈوسمیت مختلف ممالک سے تقریباً600سے زائد ہارڈوئیر اور سوفٹ وئیر کمپنیوں نے شرکت کی۔

گذشتہ چند سالوں سے اس گیم شو میں عام وڈیو گیمز سے ہٹ کر اسمارٹ فونز،اینڈریوئڈ،ٹیبلٹس،آئی فونزکے گیمز کو زیادہ توجہ حاصل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ 24ستمبر تک جاری رہنے والے اس گیم شو کے دوران تقریباً ڈھائی لاکھ افرادنے یہاں کا رخ کیا۔

تازہ ترین